خلاء میں یورپی ’ڈیٹا ہائی وے‘ کی لانچنگ

اتوار 31 جنوری 2016 11:02

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31جنوری۔2016ء)زلزلوں، سیلابوں اور دیگر قدرتی آفات کی بہتر اور تیز تر نگرانی کے لیے یورپ نے اپنا سیٹلائٹ خلا کی طرف روانہ کر دیا ہے۔ اس سیٹلائٹ کی تیاری پر پانچ سو ملین یورو کی لاگت آئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ سیٹلائٹ ایک نئی قسم کی لیزر کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا حامل ہے، جس کی مدد سے مطلوبہ ڈیٹا تیزی اور بہتری کے ساتھ ریکارڈ کیا جا سکے گا۔

اس نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے اب بڑے پیمانے پر ڈیٹا کی زمین پر منتقلی انتہائی آسان ہو جائے گی۔ قبل ازیں بڑی بڑی تصویروں اور دیگر راڈر امیجز کی ٹرانسمیشن کے لیے کافی وقت درکار ہوتا تھا، کیونکہ ان کا تجزیہ کرنے کے لیے پہلے انہیں زمین پر موجود مراکز پر پراسیس کرنا پڑتا تھا۔ لیکن اب یہ تمام مواد پراسیسڈ حالت میں فوری طور پر دستیاب ہو سکے گا۔