روس کی جانب سے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی ،روسی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ،صدر اردوان کا ماسکو کو غیر ذمہ دارانہ اقدامات کیخلاف انتباہ

اتوار 31 جنوری 2016 11:02

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31جنوری۔2016ء)ترکی نے ایک مرتبہ پھر روس پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا ہے ۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ترکی کی دارالحکومت انقرہ میں روسی سفیر کو ترک وزارت خارجہ طلب کرکے ان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ترکی نے گزشتہ مہینے میں ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روسی طیارہ مار گرایا تھا جسکے باعث دونوں ممالک کے درمیان تعلقات شدید کشیدہ ہوگئے تھے۔دریں اثناء ترک صدر رجب طیب اردوان نے ماسکو کو غیر ذمہ دارانہ اقدامات کیخلاف انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کرے۔