ایف آئی اے فیصل آباد کا چھاپہ، سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں چنیوٹ سے ایک شخص گرفتار

ہفتہ 30 جنوری 2016 09:27

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2016ء) ایف آئی اے فیصل آباد نے فیس بک اور انٹرنیٹ کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں چھاپہ مار کر چنیوٹ کے محلہ عثمان آباد کے مزمل ولد وجاہت کو گرفتار کرلیا ہے خبر رساں ادارے کے مطابق ملزم مزمل نے چنیوٹ کے علاقے محلہ عثمان آباد میں موبائل کی دوکان بنا رکھی تھی جبکہ ملزم کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کا کالعدم مذہبی جماعت سے بھی تعلق تھا اور وہ انٹرنیٹ اور فیس بک کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلاتا تھا چنانچہ ایف آئی اے نے آج چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرکے اس سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے ملزم کیخلاف انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا

متعلقہ عنوان :