ہما را کام سیکورٹی فراہم کرناہے حکومت بنا نا نہیں ،میجر جنرل بلال اکبر،سیاسی جما عتیں بھی اعتراف کر رہی ہیں کراچی میں آ پر یشن سے امن قا ئم ہوا ہے ،ڈی جی رینجرز سندھ

ہفتہ 30 جنوری 2016 09:23

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2016ء)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبرنے کہا ہے کہ ہما را کام سیکورٹی فراہم کرناہے حکومت بنا نا نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جا معہ کرا چی میں آ ئی بی اے کے ز یر اہتمام ہو نے والے سوشل سا ئنسز کے ز یز اہتمام وا لی 4روزہ پو لیٹکل کا نفرنس میں مد عو ڈی جی رینجرزمیجر جنرل اکبر نے کہا کہ سیاسی جما عتیں بھی اعتراف کر رہی ہیں کہ کراچی میں آ پر یشن سے امن قا ئم ہوا ہے امن کی بحالی کیلئے نو جوانوں کا ساتھ انتہا ئی ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز کے خطاب کے بعد ایک طالب علم نے ڈی جی ر ینجرز سے سوال کیا کہ جب آ پ شہر کیلئے اتنا کچھ کررہے ہیں تو اپنی حکومت کیوں نہیں بنالیتے ہیں جس پر ڈی جی رینجرز نے کہا کہ آ پ کا سوال سن کرمجھے بے حد مایو سی ہو ئی ہے ، ہم یہاں آپ کو سیکو رٹی فراہم کر نے اور شہر میں امن قا ئم کر نے آ ئے ہیں ،حکو متیں بنا نے نہیں ۔ ڈی جی رینجرزکی جا معہ کراچی آ مد پر سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے تھے جس کے باعث طلبہ اور اسا تذہ کو مشکلات کا سا منا کر نا پڑا۔

متعلقہ عنوان :