پابندیوں کا خاتمہ ،ایرانی بنکوں کو سخت عالمی ریگولیشینز کے ساتھ خود کو ڈھالنا ہو گا ، رپورٹ

ہفتہ 30 جنوری 2016 09:29

لندن/ دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2016ء) ایرانی بنکوں کو پابندیاں اٹھنے کے بعد سخت عالمی ریگولیشنز کے ساتھ خود کو ڈھالنا ہو گا اور انہیں تبدیل ہونا پڑے گا ۔

(جاری ہے)

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی بنک ڈیل کرنے اور کیش فلو کے حوالے سے انتہائی اہم کردار ادا کریں گے کیونکہ ایران غیر ملکی فرموں اور کمپنیوں سے بزنس اور تجارت کا متلاشی ہو گا تاکہ اپنے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کر سکے ایران کے بینکنگ ، انشورنس ، شپنگ اور آئل سیکٹرز پر پابندیاں اٹھائی گئی ہیں تاہم امریکی بنکوں کی ایران کے ساتھ ڈیل کرنے کی پابندیاں برقرار رہیں گی ۔