افغا ن فورسز کا آپریشن کلین اپ‘ سات طالبان سمیت دس افراد ہلاک ، نو شدت پسند زخمی

ہفتہ 30 جنوری 2016 09:29

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2016ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران سات طالبان اور تین سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورتی فورسز نے صوبہ بفلان اور مشرقی صوبہ کپیسا میں آپریشن کلین اپ کیا ۔ جس کے نتیجے میں سات طالبان اور تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت دس افراد ہلاک جبکہ نو شدت پسند زخمی ہوگئے۔ فورسز نے متعدد طالبان کو گرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :