اپوزیشن لیڈر کے بھائی کو غیر قانونی طور پر پی ای سی کا چیئرمین لگایا گیا ،رانا تنویر،موجودہ حکومت سے انکی مدت ملازمت سے توسیع بھی کروائی گئی ،وفاقی وزیر

ہفتہ 30 جنوری 2016 09:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2016ء)وفاقی وزیر رانا تنویر نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے بھائی کو ایک تو غیر قانونی طور پر پاکستان انجینرنگ کونسل کا چیئرمین لگایا گیا اور پھر موجودہ حکومت سے انکی مدت ملازمت سے توسیع بھی کروائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر میرے پاس اس وقت جب اس کا کوئی چارہ نہ رہا تھا مگر میں نے انکے بھائی کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے ہر جگہ پر سفارش کی ۔رانا تنویر نے مزید کہا کہ اسمبلی ہو یا عدالت میں ہر جگہ گواہی دینے کو تیا ر ہوں کہ سید خورشید شاہ کے بھائی کی مدت ملازمت میں توسیع کرائی گئی جو کہ غیر قانونی ہے ۔

متعلقہ عنوان :