سندھ میں تعلیمی ادا روں ،ایئر پورٹس،ایئر بیس اور حساس تنصیبات پر حملہ ہوسکتاہے،صو بائی محکمہ داخلہ کا ڈی جی ر ینجرز اور آ ئی جی سندھ پولیس کو خط

جمعہ 29 جنوری 2016 09:26

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29جنوری۔2016ء)صو بائی محکمہ داخلہ نے ڈی جی ر ینجرز اور آ ئی جی سندھ پولیس کو بتایاہے کہ سندھ میں کالعدم تحریک طا لبان پا کستان تعلیمی ادا روں خصو صا لڑکیوں کے معروف تعلیمی اداروں یو نیو رسٹیز،ایئر پورٹس،ایئر بیس اور حساس تنصیبات پر حملہ کر سکتے ہیں محکمہ دا خلہ نے خط آ ئی جی سندھ پو لیس اور ڈی جی ر ینجرز کو لکھے گئے خط میں اطلا ع دی گئی ہے کہ تحریک طالبان پا کستان کے13خود کش بمبا ر افغانستان سے پا کستان آ چکے ہیں اور ان کی قیادت کما نڈر عمر نارے اور ابو ظفر کر رہے ہیں اور وہ معروف گرلز کالج اور اہم نونیو رسٹیز پر حملہ کر سکتے ہیں ابتد ا ئی اطلاع کے مطا بق وہ پہلے خیبر پختونخواپر حملہ کرنے کی منصو بہ بندی کر رہے ہیں مگر وہ پورے ملک میں کہیں بھی حملہ کر سکتے ہیں خصو صا عوامی مقا مات کو نشا نہ بنا سکتے ہیں اس لئے فوری طورپر ان مقا مات کی سیکیورٹی سخت کی جا ئے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار وا قعہ سے قبل ہی حالات پر کنٹرول کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :