شام کا اپوزیشن گروپ غیر مشروط جینوا مذاکرات کا حصہ بنے ، امریکہ

جمعہ 29 جنوری 2016 09:39

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29جنوری۔2016ء) امریکہ نے مطالبہ کیا ہے کہ شامی اپوزیشن گروپ بلامشروط جنیوا مذاکرات میں شرکت کرے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیز فائر مذکرات پیر کو شروع ہوئے تھے تاہم اس بارے میں عدم اتفاق کے باعث کہ کون مذاکراتی میز پر بیٹھے گا یہ مذاکرات جمعہ تک ملتوی کرنا پڑے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شامی حکومت کی آمادگی اور اراروں کی آزمائش کا ایک تاریخی موقع ہو گا اور پوری دنیا پر واضح ہو جائے گا کہ کونسا فریق شام میں اقتدار کی پرامن منتقلی اور کونسا پرامن منتقلی نہیں چاہتا انہوں نے کہا کہ اس وقت شامی اپوزیشن گروپ کے لئے یہی بہتر ہو گا کہ وہ بلامشروط ان مذاکرات میں شرکت کرے ۔