قازقستان ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، ایک بچے سمیت پانچ افراد ہلاک

جمعہ 29 جنوری 2016 09:37

اشک آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29جنوری۔2016ء) قازقستان میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تبا ہوگیا ، ایک بچے سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق قازقستان کی وزارت داخلہ کی ہنگامی کمیٹی کے نمائندے رسلان ایمانکولوف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اندرون ملک پرواز کرنیوالا ہیلی کاپٹر شمالی مشرقی خطے میں فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام پانچ افراد ہلاک ہوگئے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :