مزاروں کے صندوقوں سے رقوم نکال کر قومی خزانے میں جمع کرانے کا کام شروع،وزارت خزانہ کے خصوصی احکامات پر ضلعی انتظامیہ پولیس کے ہمراہ مزاروں کے صندوقوں سے رقوم لیکر قومی خزانہ میں جمع کروا رہی ہے،جمعرات کو بری امام اور بری سرکار کے والد سخی شاہ محمود کے دربار کے صندوقوں حکومتی مشینری نے لاکھوں روپے حاصل کرلئے ،ذرائع

جمعہ 29 جنوری 2016 10:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29جنوری۔2016ء) حکومت نے ملکی کمزور معیشت کو سہارا دینے کیلئے بزرگان دین کے مزاراعات پر پڑے چندے کے صندوقوں کے منہ کھول دیئے ہیں ۔ ملک بھر میں مزارات پر پڑے صندوقوں میں رقوم نکالنا شروع کردی گئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت خزانہ کے خصوصی احکامات پر ملک بھر میں بزرگان دین کے ہزاروں مزار جو اوقاف کے زیر کنٹرول آتے ہیں وہاں پر پڑے چندہ باکس ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کھول کر رقوم قومی خزانہ میں جمع کروائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کو شاہ عبدالطیف المعروف بری امام کے دربار پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چندہ کے صندوق پر حکومتی مشینری نے ہلہ بول کر لاکھوں روپے حاصل کرلئے بعد ازاں بری سرکار کے والد سخی شاہ محمود کے دربار کے صندوق کو بھی خالی کرالیا گیا ہے تاہم یہ صندوق آپریشن ایک ہفتہ کیلئے ملک بھر میں جاری ر ہے گا اور امید کی جاتی ہے کہ کروڑوں روپے اوقاف کے فنڈز میں جمع کئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :