ملک ریاض کی لندن کے ہسپتال میں زیر علاج آرمی پبلک سکول کے زخمی طالبعلم ابراہیم خان کی عیادت،نیک خواہشات کا اظہار

جمعہ 29 جنوری 2016 10:04

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29جنوری۔2016ء) بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے لندن کے ہسپتال میں زیر علاج آرمی پبلک سکول کے زخمی طالبعلم ابراہیم خان کی عیادت کی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ابراہیم خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پڑھ کر بڑا آدمی بنے گا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم نے ہمارے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے دوماہ کے بعد یہ ٹیم ہر ماہ پاکستان جائے گی انہوں نے کہا کہ ہم سینکڑوں بچے علاج کیلئے چین سمیت دوسرے ممالک میں علاج کیلئے بھجواتے ہیں