پنجاب میں سوائن فلو سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ،حکومت کا ہائی کورٹ میں موقف

جمعرات 28 جنوری 2016 09:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں محکمہ صحت پنجاب نے پنجاب سوائن فلو کے حوالے سے دائر درخواست پر تحریری جواب داخل کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب میں سوائن فلو سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی پنجاب میں سوائن فلو نہیں بلکہ ایچ ون این ون کا وائرس ہے وزیر اعلی پنجاب نے ایچ ون این ون کے وائرس کے لیے 60ملین کی رقم مختص کردی.وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت کے رو برو جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائردرخواست میں مووقف اختیار کیا ہے کہ سوائن فلو سے متعدد شہری جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں علاج کیلیے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں لیکن حکومت نہ تو بہتر طبی سہولتیں فراہم کر رہی ہے اور نہ ہی درست اعداد شمار بتارہی ہے۔ درخواست گذار کے مطابق اموات کی وجہ سوائن فلو ہے یا کچھ اور ، مکمل تحقیقات کی جائے. ہسپتالوں میں مکمل سہولیات کیوں فراہم نہ کی گئیں. اموات کے ذمداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت چار فروری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :