چین شمالی کوریا کو جوہری پروگرام سے روکنے کے لئے موثر کردار ادا کرے ، جان کیری

جمعرات 28 جنوری 2016 09:53

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28جنوری۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے مطالبہ کیا ہے کہ چین شمالی کوریا کو اس کے جوہری پروگرام پر پیشرفت سے روکنے اور کوریائی خطے کے فریقین کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کرے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں دنیا بھر سے آٹھ روزہ سفارتی مشن کے اختتام پر کیری نے امریکہ چین متعدد شعبوں میں تعاون کو سراہا جن میں ایران جوہری معائدے اور ماحولیاتی تبدیلی پر تعاون بھی شامل ہے تاہم انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی کے خاتمے بارے ابھی امریکہ اور چین کو آپس میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا عالمی سیکیورٹی کے لئے سنگین خطرہ ہے اور جنوبی اچینی سمندر میں سرگرمیوں پر بھی امریکہ کو تشویش لاحق ہے انہوں نے کہا کہ چین ، امریکہ شمالی کوریا کو اس کے جوہری پروگرام پر پیشرفت سے روکنے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرے ۔

متعلقہ عنوان :