میدان جنگ سے بھاگنے کا الزام:داعش نے4 جنگجوؤں کو پھانسی دیدی

جمعرات 28 جنوری 2016 09:53

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28جنوری۔2016ء) دولت اسلامیہ نے عراق میں اپنے کمانڈر سمیت چار جنگجوؤں کو میدان جنگ سے بھاگنے کے الزام میں پھانسی دیدی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق داعش نے بغداد کے شمالی علاقے میں حاویجا میں اپنے اہم کمانڈر سمیت چار جنگجوؤں کو پھانسی دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ان جنگجوؤں پر داعش نے یہ الزام لگا کر پھانسی دی کہ وہ صوبہ صلاح الدین میں عراقی سکیورٹی فورسز کیخلاف لڑائی کے دوران بھاگ گئے تھے