فرانس، وزیرقانون حکومتی پالیسیوں سے اختلافات کے باعث عہدے سے مستعفی ، کرسٹیشن ٹوبیر ا دہشت گردوں کی شہریت منسوخ کرنے پر صدر اولاند سے ناراض تھیں

جمعرات 28 جنوری 2016 09:46

پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28جنوری۔2016ء )فرانسیسی وزیر قانون کرسٹیشن ٹوبیر ا نے وزارت قانون کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جسے کے بعد فرانسیسی صدر نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانس کی وزیر قانون کرسٹیشن ٹوبیرا حکومتی پالیسیوں سے اختلافات کے باعث مستعفی ہوئی ہیں انہیں فرانسیسی صدر اولاند سے آئینی ترمیم پر بھی اختلافات تھے غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی وزیرقانون کرسٹیشن ٹوبیراپیرس حملوں میں 130افراد کی ہلاکت کے بعد دہری شہریت والے افراد کو دہشت گردی جرائم پر قومیت سے محروم کر نے کی ترمیم پر صدر اولاند سے ناراض تھیں ۔

متعلقہ عنوان :