کابل ‘ افغان صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے

جمعرات 28 جنوری 2016 09:46

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28جنوری۔2016ء) افغان صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون نے میزائل سے حملہ کردیا۔

(جاری ہے)

ڈرون حملے کے نتیجہ میں پانچ طالبان جاں بحق ہوگئے ہیں۔ صوبہ ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان کے مطابق حملے میں طالبان کا اہم کمانڈر قاری ہدایت الله اپنے پانچ ساتھیوں سمتی ہلاک ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :