شریف برادران کیخلاف کرپشن مقدمات کی تحقیقات مکمل ، تحقیقات حکم امتناعی کے خاتمے کے بعد منظر عام پر لائی جا ئیں گی ، نیب حکام

جمعرات 28 جنوری 2016 09:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28جنوری۔2016ء) شریف برادران کیخلاف کرپشن الزامات کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں ، حکم امتناعی کے خاتمے کے بعد منظر عام پر لایا جائے گا ۔ نیب حکام نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ پندرہ سال پرانے مقدمات کی تحقیقات نیب کے تحقیقاتی افسران نے مکمل کرکے رپورٹ چیئرمین کو ارسال کردی ہے تاہم لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے باعث یہ تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی جاسکتی ۔

(جاری ہے)

نواز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے سابقہ دور حکومت میں ایف آئی اے میں غیر قانونی بھرتیاں کیں تھیں سیاسی ورکروں کو حساس ادارے میں بھرتی کرنے پر اپنے ہی بنائے ہوئے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی تھی جلد نواز شریف اور شہباز شریف کیخلاف رائے ونڈ روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کے الزامات ہیں یہ مقدمات پندرہ سال پرانے ہیں چیئرمین نیب نے عہدہسنبھالتے ہی نیب افسران کو حکم دیا تھا کہ سال دو ہزار سے قبل یا پندرہ سال پرانے مقدمات کی تحقیقات اکتیس دسمبر 2015ء تک مکمل کرکے رپورٹ بھجوائی جائے نیب افسران نے یہ تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ چیئرمین کو بھجوادی تھی لیکن عدالت عالیہ کے حکم امتناعی کے باعث یہ تحقیقات کو منظر عام پر نہیں لایا جاسکا نیب حکام نے حکم امتناعی واپس لینے بارے کوئی سرگرمی نہیں دکھائی

متعلقہ عنوان :