ڈیرہ اللہ یارمیں 8سالہ کمسن نابالغ لڑکی سے شادی کرنے والا گرفتار

بدھ 27 جنوری 2016 09:40

ڈیرہ اللہ یار ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27جنوری۔2016ء)ڈیرہ اللہ یارمیں پو لیس نے 8سالہ کمسن نابالغ لڑکی سے شادی کرنے والے 35سالہ دولہے اور دولہن کے والد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یارکی بگن بابا کالونی کے رہائشی معذور شخص جمعہ نے ایک روز قبل دولاکھ روپے کے عوض اپنی 8سالہ کمسن اور نابالغ لڑکی (ح) کو 33سالہ شخص قطب الدین کے ہاتھوں فروخت کرکے نکاح کروادیا پولیس کوشادی کی اطلاع ملنے پر کاروائی کرکے کمسن دلہن (ح) کو بازیاب کراکے اس کے 33سالہ دولہے قطب الدین اور دلہن کے والد جمعہ کو گرفتار کرلیا پولیس نے میڈیکل رپورٹ حاصل کرنے کیلئے دونوں کے ٹیسٹ بھجوا دیئے ہیں دولہے کا کہنا ہے کہ دولہن کے شوہر نے مجھ سے دو لاکھ روپے اپنے علاج کیلئے لئے تھے ، اور مجھے اپنی بیٹی سے شادی کرادی ہے پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے ۔