کوئٹہ،فرنٹیئرکوراورحساس اداروں کا کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کی اطلاع پر سرچ آپریشن،فائرنگ کے تبادلے میں 06شرپسندہلاک، اسلحہ برآمد

بدھ 27 جنوری 2016 09:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27جنوری۔2016ء)فرنٹیئرکوربلوچستان اورحساس اداروں کا بلوچستان کے علاقے وندر اور پسنی میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کی اطلاع پر سرچ آپریشن۔کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 06شرپسندہلاک، اسلحہ برآمدجبکہ نوشکی خاران روڈ پر تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی کو برآمدکرکے ناکارہ بنادیافرنٹیئرکور بلوچستان کے ترجمان کے مطابق فرنٹیئرکور بلوچستان اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پربیلہ کے علاقے وندراورحب کے علاقے پسنی میں کالعدم تنظیم کے شر پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران وندرمیں ایف سی اورشرپسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کے نتیجے میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے04شرپسندہلاک ہوگئے جبکہ حب کے علاقے پسنی میں سرچ آپریشن کے دوران شرپسندوں سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 02شرپسند کوہلاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ہلاک شرپسندوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور ایس ایم جیز برآمدواضح رہے کہ ہلاک شرپسند علاقے میں اغواء برائے تاوان،بھتہ خوری،فورسزپرحملوں اوردیگر سنگین نوعیت کی وارادتوں میں ملوث تھے۔ایک دوسری کارروائی میں ایف سی نے نوشکی خاران روڈ پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ آئی ای ڈی کوبرآمدکرکے ناکارہ بنادی۔