داعش یورپ میں بڑے پیمانے پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ، یورپین یونین

بدھ 27 جنوری 2016 09:51

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27جنوری۔2016ء) یورپین یونین پولیس ادارے نے خبردار کیا ہے کہ داعش یورپ میں ایک بار پھر ممبئی طرز کے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورو پول پولیس فورس کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ آئی ایس آئی ایس کا نومبر 2015 میں کئے جانے والے حملے کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ شدت پسند گروہ اور دیگر دہشتگرد یورپ میں بڑے پیمانے پر حملے کر سکتے ہیں یورو پول کے مطابق یورپ کو اس وقت دس سال میں سب سے بڑے دہشت گرد حملے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے یورو پول کے سربراہ روپ ویندانیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نام نہاد دولت اسلامیہ نے لڑاکا نوعیت کی صلاحیت حاصل کر لی ہے جس سے وہ عالمی سطح پر بڑے پیمانے کے دہشت گرد حملے کر سکتی ہے جس میں خاص طور پر یورپ نشانے پر ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر ان حملوں میں انسان اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا چونکہ ان کا زور تشہیر کے حصول پر ہے ۔

متعلقہ عنوان :