عراقی پولیس نے صوبہ انبار میں نئی اجتماعی قبر دریافت کی ہے

بدھ 27 جنوری 2016 09:50

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27جنوری۔2016ء) عراقی پولیس نے مغربی صوبہ انبار میں نئی اجتماعی قبر دریافت کی ہے غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت رامادی میں کم از کم پچاس شہریوں اور فوجیوں پر مشتمل ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ 28 دسمبر کو عراقی سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو داعش سے کلیئر کرائے جانے سے قبل شدت تنظیم نے ان افراد کو مارنے کے بعد اجتماعی قبر میں دفنایا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں میں خواتین اور بچوں کی باقیات بھی شامل تھیں ۔

متعلقہ عنوان :