ٹرپل ایچ ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن بن گئے،ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقابلے رائل رمبل میں ٹرپل ایچ نے دفاعی چیمپئن رومن رینز سمیت دیگر 29 ریسلرز کے مقابلے میں یہ کامیابی حاصل کی

منگل 26 جنوری 2016 09:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26جنوری۔2016ء) مشہور پہلوان ٹرپل ایچ نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے مقابلے رائل رمبل میں دفاعی چیمپئن رومن رینز سمیت 29 ریسلرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ خیال رہے کہ دسمبر میں ہونے والے ٹی ایل سی ایونٹ میں رومن رینز نے ٹرپل ایچ کو زخمی کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

دفاعی چیمپئن رومن رینز رنگ میں سب سے پہلے داخل ہوئے تاہم جب رنگ میں صرف تین ریسلرز رہ گئے تو ٹرپل ایچ نے انہیں باہر پھینک دیا۔ تیس ریسلرز کی اس لڑائی میں ٹرپل ایچ رنگ میں داخل ہونے والے 30 ویں ریسلر تھے۔ اس کے بعد ٹرپل ایچ نے انٹرکانٹینینٹل چیمپئن ڈین امبروز کو باہر پھینک کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔