وفاقی وزرا و حکومتی اراکین اسمبلی کی عوامی اجتماعات میں شرکت”پولیس کو بتانا“ لازمی قرار ،بجلی اور گیس کی طویل بندش کیخلاف ممکنہ عوامی غم و غصہ کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے ”صاف صاف“ ہدایت نامہ جاری کر دیا

منگل 26 جنوری 2016 09:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26جنوری۔2016ء) پنجاب سمیت ملک بھر میں بجلی اور گیس کی طویل بندش کیخلاف ممکنہ عوامی غم و غصہ کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے اراکین اسمبلی کو ”صاف صاف“ ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وفاقی وزرا و حکومتی اراکین اسمبلی کی عوامی اجتماعات میں شرکت سے پہلے”پولیس کو بتانا“ ہوگا تاکہ ان کی سیکورٹی کا مناسب بندوبست کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سیکورٹی نفری کم ہونے کی وجہ سے سب اراکین و وزرا کو مسلسل سیکورٹی فراہم نہیں کر سکتے تاہم ان کی سیکورٹی کیلئے پیشکی اطلاع ضروری ہے تاکہ عوامی اجتماع و تقریب کی نوعیت کے حساب سے اہلکاروں و آفیسر کی ڈیوٹی لگائی جا سکے۔دوسری طرف ارکان اسمبلی کے گھروں اور دفاتر کی سکیورٹی کے موثر انتظامات کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :