کالیکی منڈی، TINESکمپنی کی دوائی کھاکرمریض کی جان پربن آئی،جعلی ادویات کے ایجنٹ سرگرم،محکمہ صحت نے چپ سادھ لی

پیر 25 جنوری 2016 09:12

کالیکی منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25جنوری۔2016ء)بوگس ادویات کی خریدوفروخت ،کمپنی نے ادویات کی فروخت کیلئے اپنے نمائندے پورے ضلع میں پھیلادئیے۔ محکمہ صحت نے آنکھیں بندکرلیں۔ دوائی کھانے سے ایک شخص کی حالت غیر ،قانونی کاروائی کیلئے اعلی حکام کودرخواستیں ارسال۔

(جاری ہے)

کالیکی منڈی کا رہائشی محمد جہانگیر جوکہ معمولی بخارمیں مبتلاتھا کوٹینز TINES کمپنی کا ایجنٹ مل گیا اوراسکو اپنے ساتھ انکے دفترلے آیا جہاں ان کے جعلی ڈاکٹر مہنگی ترین جعلی دوائی دی جس کے کھانے کے بعداس کی حالت خراب ہوگئی۔

توریکسیو 1122 کو اطلاع کی گئی جو فوری طورپر ڈی ایچ کیوہسپتال لے گئے تووہاں ڈاکٹروں نے اس کو ادویات کے ری ایکشن کی وجہ قراردیا جس کی 5دن سے حالت خراب ہے۔ جبکہ 4/5سال سے کمپنی اپنی جعلی اوربوگس ادویات سرعام فروخت کررہی ہے اورمحکمہ صحت نے اپنی آنکھیں بندکی ہوئی ہیں