حکومت پنجا ب پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت 17 شہروں میں بھرپور آپریشن کا دباؤ، صو با ئی حکو مت جان چھڑانے کے لئے بعض علاقوں میں محدود حد تک کارروائی کے لئے تیار

پیر 25 جنوری 2016 09:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25جنوری۔2016ء) پشاور میں باچا خان یونیورسٹی کے حملے اور سندھ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے بعد اب حکومت پنجا ب پر صوبے میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت 17 شہروں میں بھرپور آپریشن کا دباؤ بڑھ رہا ہے اور حکومت سے آپریشن بارے حتمی ڈیڈ لائن بھی مانگی جا رہی ہے جبکہ حکومت جان چھڑانے کے لئے بعض علاقوں میں بہت محدود حد تک کارروائی کے لئے تیار ہو گئی ہے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ سندھ ، بلوچستان ، کے پی کے اور آزاد کشمیر حکومت کیجانب سے وفاقی اور صوبائی حکومت پنجاب سے پوچھا گیا ہے کہ وہ اپنے صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف کب کارروائی کا آغاز کرے گی کیونکہ پنجاب کے بعض علاقے جھنگ ، سرگودھا ، بھکر ، رحیم یار خان ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان میں کالعدم تنظیموں کا زور بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بھی مزید دہشت گردی کے واقعات ہو سکتے ہیں جبکہ تک حکومت پنجاب ان کالعدم اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف حتمی اور موثر کاررروائی نہیں کر تی اس وقت تک دہشت گردی کا خطرہ برقرار رہے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ حکومتوں نے یہ تحفظات کا اظہار بھجواتے گئے اپنے مراسلوں میں کئے ہیں ۔