عمران خان کا الزام ، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مناظرے کا چیلنج کر دیا

ہفتہ 23 جنوری 2016 08:46

لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23جنوری۔2016ء) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ راجن پور کے جنگلات میں ہزاروں ایکٹر اراضی پر پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کا قبضہ ہے۔

(جاری ہے)

کپتان نے یہ بھی کہا کہ چیچہ وطنی ، کْندیاں، میانوالی اور چھانگا مانگا میں درخت کاٹ کاٹ کر جنگلات ہی ختم کر دئیے گئے۔ کپتان کے الزام پر سردار شیر علی گورچانی نے بھی جوابی وار کرتے ہوئے مناظرے کا چیلنج کر دیا۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے دفاع کے لئے ترجمان پنجاب حکومت بھی میدان میں آگئے۔ زعیم حسین قادری نے کہا کہ الزام تراشی عمران خان کا سیاسی پیشہ ہے۔ ڈپٹی اسپیکر پر جنگلات پر قبضے کا الزام انتہائی شرمناک ہے۔