لیہ، چوک اعظم میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے ،ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق القاعدہ سے تھا ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ذرائع

ہفتہ 23 جنوری 2016 08:43

لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23جنوری۔2016ء)لیہ کے علاقے چوک اعظم میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے ،ہلاک ہونیو الے دہشتگردوں کا تعلق القاعدہ سے ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر لیہ میں چوک اعظم میں کاروائی کی جس کے نتیجے میں 3دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کا تعلق القاعدہ سے بتایا جا رہا ہے ، پولیس کی کاروائی کے دوران دہشتگردوں کے تین ساتھی فرا ر ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی، پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :