کابل ،افغان صدر اشرف غنی نے باچا خان یونیورسٹی سانحہ سے متعلق پاکستان کا دعویٰ مکمل طور پر مسترد کردیا

ہفتہ 23 جنوری 2016 09:00

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23جنوری۔2016ء) افغان صدر اشرف غنی نے باچا خان یونیورسٹی سانحہ سے متعلق پاکستان کا دعویٰ مکمل طور پر مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ایجنسی رپورٹ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردی کے محفوظ پناہ گاہیں موجود نہیں ہیں افغان پر امن ملک ہے اور وہ کسی ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں کریں گے۔ افغانستان خود دہشت گردی کا سامنا ہے۔ دہشت گردی کا خاتمہ مخلصانہ کوششوں اور مشترکہ کارروائیوں سے ممکن ہی ہے۔