ایبٹ آباد،ٹریفک انسپکٹرجمیل الرحمن کی شاندارکارکردگی، سال2015ء میں5کروڑ74لاکھ روپے کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی

جمعہ 22 جنوری 2016 09:49

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22جنوری۔2016ء)ٹریفک انسپکٹرجمیل الرحمن کی شاندارکارکردگی۔ سال2015ء میں5کروڑ74لاکھ روپے کی رقم سرکاری خزانے میں جمع۔ اس ضمن میں ٹریفک انسپکٹرجمیل الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ سال 2015ء میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر2لاکھ گیارہ ہزارہ 960 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔

(جاری ہے)

جن میں بغیرنمبرپلیٹ والی 4987، کم عمر ڈرائیوروں اور بغیرلائسنس والی 9487، کالے شیشوں والی 37ہزار523، بغیرنمبرپلیٹ والی 28ہزار601 اورزائدکرایہ وصول کرنیوالی 9ہزار630گاڑیوں کے چالان کرکے مبلغ پانچ کروڑ74لاکھ 62ہزار تین سو روپے جرمانہ وصول کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کروایاگیا۔

اس کے علاوہ متعدد گاڑیوں کیخلاف زیر دفعہ279 اورPPC283کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔ گزشتہ سال عیدالاضحی اورعیدالفطر کے موقع پر لاکھوں سیاحوں کی آمد کے پیش نظر ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ مدینہ کیش اینڈ کیری کے سیکورٹی گارڈ کوقتل کرنیوالے ملزم کو ٹریفک پولیس کے ٹی اووسیم اور ٹی ایف سی شہزاد نے فرار کی کوشش کے دوران گرفتار کیا۔اس کے علاوہ غیرقانونی طریقہ ،بغیرروٹ پرمٹ کے چلنے والی گاڑیوں پر سیکرٹری آرٹی اے کی مدد سے بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :