اٹک،دانش سکول کو دھمکی آمیز خط ،والدین میں خوف و حراس پھیل گیا

جمعہ 22 جنوری 2016 09:49

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22جنوری۔2016ء)دانش سکول کو دھمکی آمیز خط والدین میں خوف و حراس پھیل گیا، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق ہیڈ ماسٹر ذوالفقار حسین شاہ گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ چھجی نے تھانہ جنڈ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ مجھے ایک لیٹر ملا جس میں لکھا تھا کہ ہم دانش سکول کو الٹی میٹم دے رہے ہیں کہ ہم آپ کے سکول کو نشانہ بنائیں گے جس سائیڈ کی طرف دیوار نہیں ہے ہم وہاں سے داخل ہو ں گے ایم کیو ایم کی گاڑی استعمال کریں گے ناڑہ اور دانش سکول کو نشانہ بنائیں گے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :