کراچی،ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 45 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا

جمعہ 22 جنوری 2016 09:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22جنوری۔2016ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 45 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا۔ جمعرات کو عالمی مارکیٹ میں 3 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1098 ڈالر ہوگئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 50 روپے مہنگا ہواجس کے بعد کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 45 ہزار روپے سے بڑھ کر 45ہزار 50 روپے ہوگئی اسی طرح 43روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 38 ہزار 614روپے پر جاپہنچی تاہم ایک تولہ چاندی کی قیمت 635روپے کی سطح پربدستور برقرار رہی