سنگاپور ، انتہا پسند سرگرمیوں میں ملوث 27بنگلہ دیشی باشندے گرفتار

جمعہ 22 جنوری 2016 09:53

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22جنوری۔2016ء)سنگاپور نے ملک کے اندر اور دیگر ممالک میں انتہا پسند سرگرمیاں کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے27بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کرلیا،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سنگاپور کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ داخلی سیکورٹی ایکٹ کے تحت سنگاپور میں تعمیراتی انڈسٹری میں کام کرنے والے27 بنگلہ دیشی مزدوروں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ انکے کام کے پاسز بھی منسوخ کرکے ان میں سے 26کو واپس بنگلہ دیش بھیج دیا گیا ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ زیرحراست ایک بنگلہ دیشی کو غیر قانونی ہر ملک سے بھاگنے کی کوشش کرنے پر ملک بدر کرنے کے بجائے جیل میں رکھا گیا ہے جسے سزا کی مدت پوری ہونے پر واپس بھیجا جائے گا۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ زیر حراست بنگلہ دیشی شہری نے اس وقت ملک سے غیر قانونی طور پر بھاگنے کی کوشش کی جب اس کے گروپ کے دیگر افراد گرفتار ہوگئے