شیو سینا نے مدارس میں انگریزی اور ہندی رائج کرنے کا مطالبہ کردیا ، مودی برطانیہ جیسی ہمت دکھائیں مدارس میں اردو اور عربی زبان پر پابندی عائد کریں ، شیو سینا

جمعہ 22 جنوری 2016 09:51

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22جنوری۔2016ء) بھارت کی انتہا پسند اور سخت گیر جماعت شیو سینا نے وزیراعظم نریندر مودی سے مدارس میں اردو اور عربی زبان پر پابندی عائد کرتے ہوئے انگریزی اور ہندی کو رائج کرنے کا مطالبہ کردیا۔حکومت کی اتحادی جماعت نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت یہ سوچنے میں غلط نہیں کہ خود ساختہ دولت اسلامیہ کے جنگجو اپنے پروپیگنڈا کے فروغ میں ان پڑھ مسلمان خواتین کو استعمال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

’اگر حکومت برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون جیسی ہمت دکھاتے ہوئے مدرسوں کو اردو اور عربی میں تعلیم دینے سے روک دے تو انڈیا کا فائدہ ہو گا‘۔شیو سینا نے مودی اور ان کی کابینہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ غیر ملکی دوروں سے ہندوستان میں بیرونی سرمایہ کاری تو لا سکتے ہیں لیکن ان میں ملک کے اندر موجود دشمنوں سے لڑنے کی ہمت کہاں سے آئی گی۔انتہا پسند تنظیم نے کہا کہ حکومت حوصلہ دکھاتے ہوئے یکساں سول کوڈ لانے کے ساتھ ساتھ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر بھی شروع کرے۔

متعلقہ عنوان :