دہشتگردوں کیخلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت اورتعاون جاری رکھیں گے،چین،باچاخان یونیورسٹی میں دہشتگردحملے کی مذمت

جمعہ 22 جنوری 2016 10:13

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22جنوری۔2016ء)چین نے کہاہے کہ وہ قومی سلامتی اورعوام کی بہتری کیلئیے دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت اورتعاون جاری رکھے گا۔میڈیارپورٹ کے مطابق یہ بات ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے چارسدہ میں باچاخان یونیورسٹی میں پیش آنے والے دہشتگردواقعے کی سخت مذمت کی اورکہاکہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی جانب سے جاری اقدامات کی حمایت کرتے ہیں ،چین قومی سلامتی عوام کے معیارزندگی کوبہتربنانے کیلئے پاکستان کی جانب سے کئے گئے اقدامات میں اس کے ساتھ کھڑاہے

متعلقہ عنوان :