پارا چنار،نجی سکول کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور پرنسپل پر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

جمعرات 21 جنوری 2016 08:10

پاراچنار (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21جنوری۔2016ء)نجی سکول کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور پرنسپل پر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل حکام کے مطابق نجی سکول کے منیجنگ ڈائرکٹر مظہر طوری اور پرنسپل کامران حفیظ سکول سے گھر کی جانب جارہے تھے کہ گریڈ سٹیشن کے قریب تاک میں بیٹھے مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر خود کار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں گاڑی بری طرح متاثر ہوگئی تاہم مظہر طوری اور کامران حفیظ معجزانہ طور پر محفوظ رہے پولیٹیکل حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔