میرعلی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 4افراد جاں بحق

جمعرات 21 جنوری 2016 06:16

میرعلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21جنوری۔2016ء)شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں4افراد جاں بحق ہوگئے،بدھ کے روز میرعلی میں بارودی سرنگ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے