ترک صدررجب طیب اردگان کا وزیراعظم نوازشریف کوفون ،چارسدہ میں یونیورسٹی پرحملے کی مذمت

جمعرات 21 جنوری 2016 08:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21جنوری۔2016ء)ترک صدررجب طیب اردگان نے وزیراعظم محمدنوازشریف کوفون کرکے چارسدہ میں یونیورسٹی پرحملے کی مذمت کی ،ترک صدرنے بدھ کی شب وزیراعظم کوفون کیااورکہاکہ چارسدہ میں ہونے والے دہشتگردحملے پربہت دکھ اورافسوس ہے ،دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ،دونوں رہنماوٴں نے اس بات پراتفاق کیاکہ دہشتگردی مشترکہ دشمن ہے جس کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کرناہوں گی ،ترک صدرنے ایران سعودی عرب کشیدگی کے خاتمے کیلئے وزیراعظم کی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے آپ کے ساتھ ہیں

متعلقہ عنوان :