آرمی چیف کا باچا یونیورسٹی کا دورہ ،دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کی تفصیلی بریفنگ دی گئی،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جلد از جلد گرفتار کرکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے، جنرل راحیل شریف کی ہدایت

جمعرات 21 جنوری 2016 08:23

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21جنوری۔2016ء ) باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یونیورسٹی کا دورہ کیا ہے اور دہشت گردوں کیخلاف کیے گئے آپریشن کا جائرہ لیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یونیورسٹی کا دورہ کیا اور والدین سے اظہار یکجہتی کی ہے ،جبکہ آرمی چیف نے حملہ کرنے والے دہشت گردوں کیخلاف کیے گئے آپریشن کا جائزہ لیا ہے اس موقع پر آرمی چیف کی سرچ آپریشن سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے ،حکام نے آرمی چیف کو دہشت گردوں کی تعداد اور انکے خلاف آپریشن میں اپنائی گئی حکمت عملی سے متعلق آگاہ کیا ۔

آرمی چیف نے حملے پر افوسوس کا اظہار کیا ہے اور حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خاتمے کا عزم کا اعادہ کیا اور حکام کو ہدایت کی کہ حملے کے سہولت کاروں کو جلد ازجلد گرفتار اور منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔