وزیراعظم کا آرمی چیف کو فون ، دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری طاقت سے جاری رکھنے پر اتفاق

جمعرات 21 جنوری 2016 08:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21جنوری۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کو پوری طاقت سے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف جو سوئٹزر لینڈ میں ہیں ، نے بدھ کو چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ٹیلی فون کیا اور باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے حملے کے بعد فوجی دستوں کی فوری کارروائی کو سراہا۔ وزیراعظم اور آرمی چیف نے اتفاق کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ،قوم دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ساتھ ہے۔ پوری قوت کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :