سپریم کورٹ،ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی حوالگی کے معاملے میں باب بننے کے دعویدار ڈاکٹر فاروق کی درخواست خارج ، ان معاملات کو سپریم کورٹ میں نہیں اٹھایا جاسکتا ۔ جسٹس قاضی فائز عیسی

بدھ 20 جنوری 2016 06:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے ٹیسٹ ٹیوببے بی کی حوالگی کے معاملے میں باب بننے کے دعویدار ڈاکٹر فاروق کی درخواست خارج کردی ۔ عدالت نے کہا ہے کہ کیونکہ آپ نے ہائی کورٹ میں ماہانہ خرچ کم کرنے کی استدعا کی تھی اور آپ نے بچے کے حقوق کے بارے میں کوئی بات نہیں کی تھی اس لئے اب یہاں ان معاملات کو سپریم کورٹ میں نہیں اٹھایا جاسکتا ۔

یہ حکم جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے منگل کے روز جاری کیا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار ڈاکٹر فاروق پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ میرا اس بچے پر کوئی حق نہیں میں نے بچے کی پیدائش کیلئے فارم دیا تھا میں اس کا بائیولوجیکل (تکنیکی طور پر باپ ہوں ) اور ہائی کورٹ نے بچے کیلئے ماہانہ خرچ دینے بارے حکم دیا تھا کہ میں ہر ماہ پندرہ ہزار سات سو بچاس روپے ادا کرتا رہوں اگر میں خرچ ادا کرسکتا ہوں تو پھر مجھے اس بچے کا باپ بھی تسلیم کیاجائے اس پر جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ آپ نے اپنی درخواست میں نہ تو بچے کے حقوق کا کہیں ذکر کیا ہے نہ ہی اخراجات برقرار رکھنے کی بات کی ہے آپ نے تو الٹا کہا ہے کہ ماہانہ خرچ میں کمی لائی جائے ویسے بھی لاہور ہائی کورٹ نے آپ کی رضا مندی سے ہی فیصلہ دیا تھا اگر آپ کو کوئی تحفظات تھے تو آپ اس وقت بھی بات کرسکتے تھے مگر آپ نے کوئی بات نہیں کی لہذا درخواست خارج کی جاتی ہے واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق نے جو ایک سائنسدان بھی ہیں نے ایک خاتون کو ٹیسٹ ٹیوب بی بی تجربے کیلئے آمادہ کیا بچی کی پیدائش ہوئی جس پر خاتون نے بچی کی ماں ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے بچی حوالے کرنے سے انکار کردیا جس پر ڈاکٹر فاروق نے ایک طرف وفاقی شرعی عدالت کا دروازہ کھٹکھایا جہاں ابھی بھی مقدمہ زیر سماعت ہے جبکہ دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جسے گزشتہ روز خارج کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :