سندھ کے اندر نئی10فوجی عدالتیں قائم،25کیس بھیجے جائیں گے،حکومت سندھ کا اعلان،گواہوں کے تحفظ کیلئے 200تربیت یافتہ اہلکاروں پر مشتمل فورس قائم ک ، سیف ہاؤس بناکر مستقل رہائش دی جائے گی ،سندھ ایپکس کمیٹی اجلاس میں فیصلے

بدھ 20 جنوری 2016 06:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2016ء)حکومت سندھ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ کے اندر نئی10فوجی عدالتیں قائم کی جائیں گی جس میں25کیس بھیجے جائیں گے ۔گواہوں کے تحفظ کے لئے 200تربیت یافتہ اہلکاروں پر مشتمل ایک فورس قائم کی جائے گی اور سیف ہاؤس بناکر انہیں مستقل رہائش دی جائے گی یہ فیصلے منگل کے روز سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ سندھ میں قیام امن کے لئے ایپکس کمیٹی نے اہم فیصلوں کی منظوری دے دی ہے10نئی فوجی عدالتیں بناکر ابتدائی طور پر ان عدالتوں کو25ہائی پروفائل کیس بھیجے جائیں گے انہوں نے کہا کہ گواہوں کے تحفظ کے قانون کے تحت نئی فورس بناکر گواہوں کو ہمیشہ کے لئے تحفظ دیا جائے گا اور ان کے لئے محفوظ رہائش گاہیں (سیف ہاؤس) تعمیر کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں رینجرز اور پولیس کی امن وامان کی بحالی کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں حکومت سندھ اور وفاقی حکومت کے مابین اب رینجرز کے اختیارات کا مسئلہ حل ہوچکا ہے اور اب سندھ میں رینجرز پرانے اختیارات کے تحت کاروائیاں کرسکے گی۔

متعلقہ عنوان :