محصور شامی علاقے تک مزید امدادی سامان پہنچ گیا، ریڈ کراس

بدھ 20 جنوری 2016 06:58

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2016ء)اقوام متحدہ اور عالمی امدادی تنظیم ریڈکراس کا کہنا ہے کہ محصور شامی علاقوں تک مزید امدادی سامان پہنچا دیا گیا ہے۔ ان دونوں اداروں کو جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ ایک امدادی ٹیم کو ایک مقام پر آگے جانے سے روکا بھی گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کے لیے سلامتی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے انہیں مزید وقت درکار ہے۔ لبنانی سرحد کے قریب واقع علاقے زبادانی اور مضایا کو حکومتی فورسز نے چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے، جب کہ ادلب صوبے میں فووا اور کفرایا کے علاقوں کو حکومت مخالف باغیوں نے گھیر رکھا ہے، جب کہ ان محصور علاقوں میں سینکڑوں عام شہری پھنسے ہوئے ہیں۔