وزیراعظم کا ٹی وی چینلز پر سلمان شہباز کی سعودی فرمانروا اوردیگر پاکستانی حکام کے ساتھ تصویر دکھانے کا نوٹس، معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم ، چیئرمین پیمرا نے بھی تحقیقات شروع کردیں، چوبیس گھنٹے میں وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی جائے گی

بدھ 20 جنوری 2016 07:24

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے مختلف ٹی وی چینلز پر سلمان شہباز شریف کی سعودی عرب کے فرمانروا اوردیگر پاکستانی حکام کے ساتھ تصویر دکھانے کا نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا ہے کہ سرکاری طورپر وزیراعظم کی سربراہی میں جو وفد سعودی عرب ایران تنازعہ کے سلسلے میں ریاض روانہ ہوا تھا اس وفد میں مشیر خارجہ طارق فاطمی ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور سرکاری افسران کے ساتھ میڈیا کے لوگ شامل تھے وفد میں وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادہ سلمان شہباز شریف ہمراہ نہ تھے مگر بعد ٹی وی چینلز نے جو تصاویر جاری کی ہیں ان میں سرکاری وفد کے ساتھ سعودی فرمانرو شاہ سلمان کے ہمراہ بیٹھے سلمان شہباز شریف کو بھی دکھایا گیا جبکہ سلمان شہباز شریف نہ اس وفد میں شامل تھے اور نہ ہی وہ ملاقات میں موجود تھے خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے جو اپنی طرف سے ٹویٹ جاری کیا ہے اس میں انہوں نے سلمان شہباز شریف کی موجودگی کے بارے میں بتایا کہ وہ لاہور میں موجود تھے اور وزیراعظم کے ساتھ جانے والے وفد میں شامل نہ تھے جبکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غلط پروپیگنڈہ اور سلمان شہباز شریف کی تصویر دکھا کر وزیراعظم اور اس کے خاندان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے دریں اثناء پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم نے بھی اس سلسلہ میں تحقیقات شروع کردی ہیں آئندہ چوبیس گھنٹے میں وزیراعظم میاں نواز شریف کو رپورٹ پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :