فرنس آئل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے با وجود نیپراکے الیکٹرک کو بجلی 57پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

بدھ 20 جنوری 2016 07:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2016ء)فرنس آئل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے با وجود نیپرا نے کے الیکٹرک کو بجلی 57پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔اضافے کی منظوری نومبر کی فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز نیپرا میں کے الیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں کے الیکٹرک نے نو مبرکی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 57.6پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی تھی۔

جس پر نیپرا نے درخواست منظور کرتے ہوئے کے الیکٹر کو بجلی 57پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے،اضافے کی منظوری نومبر کی فیول یڈ جسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے ۔ بجلی میں اضافے کا اطلاق 50یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہو گا جبکہ اضافے کا اطلاق 50 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے گھریلو اور کمرشل سمیت تمام صارفین پر ہو گا۔

(جاری ہے)

نیپرا حکام نے کہا ہے کہ فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ،اگر گیس کا مسئلہ ہے تو فرنس آیل سے پیداوار کر کے کراچی کو بجلی فراہم کی جائے۔ نیپرا حکام نے الیکٹر ک سے سوال کیا کہ پیداواری یونٹس کومکمل صلاحیت پرکیوں نہیں چلایاجارہا ،جس پر جواب دیتے ہوئے کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ کراچی میں یومیہ ساڑھے 4سو میگا واٹ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی کیونکہ گیس پریشرنہ ہونے کے باعث پیداواری صلاحیت کم ہے۔ترجمان کے الیکڑک نے کہا کہ نومبر میں 80فیصد این ٹی ڈی سی سے مہنگی بجلی خریدنی پڑی تھی ۔

متعلقہ عنوان :