چین بھی ایران،سعودی عرب کشیدگی ختم کرا نے میدان میں آگیا ، صدر ژی جن پنگ آج سے دونوں ملکوں کے دورہ پر روانہ ہوں گے

منگل 19 جنوری 2016 08:23

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19جنوری۔2016ء) چین بھی ایرانی اور سعودی عرب میں کشیدگی ختم کرا نے کیلئے میدان میں آگیا ،چینی صدر ژی جن پنگ آج منگل 19جنوری سے23جنوری تک ایران اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی صدر تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ختم کرنے پر زور د ینگے اسکے بعد وہ سعودی عرب روانہ ہونگے اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے خطے میں پائیدار امن اور ایران سے تعلقات بحال کرنے بارے بات چیت کریں گے

متعلقہ عنوان :