عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 13 سال کی کم ترین سطح پرآگئیں،فی بیرل تیل کی قیمت 27.67 ڈالر تک پہنچ گئی

منگل 19 جنوری 2016 08:23

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19جنوری۔2016ء)ایران سے عالمی پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیتموں میں مسلسل کمی آرہی ہے، جس سے تیل کی قیمتیں 13 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، عالمی منڈی میں تیل کے سودوں کی سپلائی 27.67 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں سے متعلق جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کے سودوں کی سپلائی 27.67 ڈالر فی بیرل پر ہوئی جو کہ گزشتہ 13 سال کی کم ترین سطح ہے یعنی دسمبر 2003 سے اب تک تیل کی قیمت کبھی بھی 28 ڈالر فی بیرل سے کم نہیں ہوئی تھی۔

عالمی منڈی میں امریکی کروڈ آئل کی قیمتیں بھی مزید کم ہوکر 28.17 ڈالر فی بیرل تک گرگئی ہیں۔مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران پر یورپی پابندیوں کے اٹھائے جانے سے تیل کی پیداوار مزید بڑھ جائے گی اور 5 لاکھ بیرل یومیہ تیل کی پیداوار میں اضافہ ہوجائے گا جس سے تیل کی قیمت مزید کم ہونے کے امکانات ہیں۔ یورپی تجزیہ نگاروں کے مطابق تیل کی پیداوار میں اضافہ اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ تیل کی قیمتیں تیزی سے گریں گی اور 20 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :