آصف علی زرداری نیو یارک پہنچ گئے ، بلاول بھٹو بھی نیویارک پہنچ رہے ہیں ، رحمان ملک بھی انکے ہمراہ ہونگے، امریکی انتظامیہ اور کیپیٹل ہلز میں امریکی اراکین کانگریس کے سرکردہ اراکین سے ملاقاتیں کرینگے

منگل 19 جنوری 2016 08:42

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19جنوری۔2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری نیو یارک پہنچ گئے ہیں جبکہ انکے صاحبزادے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر پرسن بلاول بھٹو زرداری بھی نیویارک پہنچ رہے ہیں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک بھی انکے ہمراہ ہونگے باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے تینوں رہنماء ا سی ہفتے واشنگٹن میں امریکی انتظامیہ اور کیپیٹل ہلز میں امریکی اراکین کانگریس کے سرکردہ اراکین سے ملاقاتیں کرینگے سابق وزیر داخلہ سلیم مانڈوی والا کی بھی نیو یارک آمد متوقع ھے جبکہ مقامی پیپلز پارٹی کے رہنماوٴں نے سابق صدر اور پارٹی رہنماوٴں کی سرگرمیوں سے لاعلمی کا اظہار کیا ھے قونصلیٹ جنرل کے ذرائع کے مطابق انہیں سابق صدر کی آمد کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی ورنہ انہیں پروٹوکول فراہم کیا جاتا سابق صدر آصف زرداری کا قیام ایک مقامی لگڑری ہوٹل میں ہے تاہم وہ جلد ھی اپنی ایسٹ سائڈ والی ذاتی رہائش پر منتقل ہو جائینگے انکا نیویارک میں قیام طویل ھو سکتا ہے ۔