این اے218 کے ضمنی انتخابات،پیپلزپارٹی کے مخدوم سعیدالزمان 75000ووٹ لیکرکامیاب،مجلس وحدت مسلمین کے فرمان شاہ 13000ووٹ حاصل کرسکے

منگل 19 جنوری 2016 08:42

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19جنوری۔2016ء)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے218کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مخدوم سعیدالزمان 75000ووٹ لیکرکامیاب ،مجلس وحدت مسلمین کے فرمان شاہ 13000ووٹ حاصل کرسکے ،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 218کی نشست پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمامخدوم امین فہیم کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی اس نشست پرپیرکے روزہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مخدوم سعیدالزمان75000ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے جبکہ انکے مدمقابل مجلس وحدت مسلمین کے امیدوارشاہ فرمان صرف13000ووٹ حاصل کرسکے ،مخدوم سعیدالزمان کی جیت کی خوشی میں پیپلزپارٹی کے جیالوں نے جشن منایااورآتش بازی کے ساتھ جیالے ڈھول کی تھاپ پررقص کرتے رہے ،کارکنوں نے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں

متعلقہ عنوان :