بولان،مارگٹ میں فرنٹیئر کور کی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ،5 اہلکار شہید ،2 زخمی

منگل 19 جنوری 2016 08:30

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19جنوری۔2016ء)بلوچستان کے علاقے مارگٹ میں فرنٹیئر کور کی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں5 اہلکار شہید اور2 زخمی ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے مارگٹ میں فرنٹیئر کور کا کانوائے جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے تخریب کا ری کیلئے زیر زمین چھپایا گیا دھماکہ خیز مواد زور دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کانسٹیبل اویس محمد، کانسٹیبل محمد وسیم، کانسٹیبل فرید، کانسٹیبل محمد سلیم، کانسٹیبل مبشر ندیم موقع پر شہید ہو گئے جبکہ نائیک عقیل اور نائیک گلاب شدید زخمی ہو گئے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا دھماکے کے اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا اور علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا مزید کا رروائی فرنٹیئر کار عملہ کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :